31.4 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومقومی خبریںراجہ فاروق حیدر کی متاثرینِ گولہ باری سے اظہارِ یکجہتی کیلئے وادیٔ...

راجہ فاروق حیدر کی متاثرینِ گولہ باری سے اظہارِ یکجہتی کیلئے وادیٔ نیلم آمد


راجہ فاروق حیدر—فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر گولہ باری سے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کےلیے وادیٔ نیلم پہنچ گئے۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم نے جوار کے مقام پر گولہ باری کے نقصانات کا جائزہ لیا اور شہداء کے ورثاء سے تعزیت کی۔

سابق وزیرِاعظم راجہ فاروق حیدر خان نے بھارتی گولہ باری کے متاثرین سے گفتگو میں کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے شہداء، زخمیوں اور املاک کے لیے پیکیج کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہےکہ شہباز شریف کا اعلان کشمیر سے لازوال اور کبھی ختم نہ ہونے والے رشتے کا مظہر ہے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی فوج نے معصوم بچوں، عورتوں، بزرگوں کو شہید کیا، پاک فوج نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے، فضائیہ اور بری فوج کی صلاحیتوں کا دنیا نے مظاہرہ دیکھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات