( 24 نیوز ) پاکستانی حملے کا خوف، آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹل کی نمائندگی کرنے والے فاف ڈوپلیسی کے دھرم شالا سیٹڈیم سے ننگے پائوں دوڑنے کا انکشاف سامنے آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق دھرم شالا میں حال ہی میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ کیوں روکا گیا تھا؟ آسٹریلوی ویمن ٹیم کی کپتان نے کہانی سنادی۔
ایلیسا ہیلی کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے فقدان کی وجہ سے دھرم شالہ میں کھلاڑی پریشان تھے، آسٹریلوی کرکٹرز کو اب حکومت سے سکیورٹی کی یقین دہانی لینی چاہیے، دہلی جانے کے لیے سڑک اور ٹرین سے سفر کرنا پڑا، جو پریشان کن تھا۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی
ایلیسا ہیلی نے کہا کہ ہمارے سارے آسٹریلیا کے گروپ میں بہت زیادہ پریشانی تھی، کیا ہو رہا ہے اس حوالے سے ہمارے پاس معلومات نہیں تھیں، اس ساری صورتِ حال میں سب سے زیادہ ڈرانے والی چیز غلط اطلاعات تھیں۔
آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کا کہنا ہے کہ ہمیں کہا گیا کہ سب ٹھیک ہے، یہ میلوں دور ہے، میچ ہوگا سب ٹھیک رہے گا، پھر احتیاطی طور پر اسٹیڈیم خالی کروالیا گیا، یہ درست تھا لیکن یہ پُرسکون بات نہیں تھی۔
ایلیسا ہیلی نے کہا کہ سٹینڈز میں بیٹھے میچ دیکھ رہے تھے کہ اچانک لائٹس آف ہوگئی، جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی نے جوتے بھی نہیں پہنے تھے، مچلسٹارک نے بتایا 60 کلو میٹر ایک گاؤن میں مزائل گرا ہے، میزائل گرنے سے دھرم شالہ میں بلیک آؤٹ ہوگیا، آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم
یاد رہے کہ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ منسوخ ہونے کے بعد کھلبلی کی صورتِ حال پیدا ہوگئی تھی۔