30.1 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومغزہ لہو لہوحکومت سندھ کا 15 مئی کو یوم تشکر اور یوم فتح منانے...

حکومت سندھ کا 15 مئی کو یوم تشکر اور یوم فتح منانے کا اعلان



کراچی:

حکومت سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 15 مئی کو ’’یوم تشکر و یوم فتح‘‘ منانے کا اعلان کردیا۔

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 15 مئی کو ’’یوم تشکر‘‘ اور ’’یوم فتح‘‘ منا کر پوری دنیا کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن اپنی سرحدوں، خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دن کی مناسبت سے سندھ بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں شہدا کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی، افواج پاکستان کے جوانوں کے اعزاز میں ریلیاں اور عوامی اجتماعات شامل ہوں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اس موقع پر دہشت گرد بھارت کی جارحیت کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی جرات مندانہ مزاحمت، مؤثر حکمت عملی اور شان دار کامیابی کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات