31.5 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںحماس نے غزہ میں قید آخری امریکی نژاد اسرائیلی فوجی کو رہا...

حماس نے غزہ میں قید آخری امریکی نژاد اسرائیلی فوجی کو رہا کر دیا



(ویب ڈیسک)فلسطینی تنظیم حماس نے 7اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران یرغمال بنائے گئےامریکی نژاد اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کو رہا کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایدان الیگزینڈر کو خان یونس میں عالمی ریڈ کراس کی ٹیم کے حوالے کیا گیا۔ایدان الیگزینڈر کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے نیک نیتی سے اٹھایا گیا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب قطر اور مصر کے ثالثوں کی کوششوں سے ہوسکا ۔انہوں نےمزید  کہا کہ اس جنگ کو ختم کیا جائے اور تمام زندہ یرغمالیوں کو ان کے پیاروں کے حوالے کیا جائے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس اور امریکا کےدرمیان جنگ بندی پر مذاکرات ہوئے جس کے بعد حماس نے غزہ میں یرغمال امریکی قیدی کی رہائی پر آمادگی ظاہرکی جو ممکنہ طور پر غزہ میں قید آخری امریکی شہری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مشہور زماںہ ریسلر 60سال کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات