40.3 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومقومی خبریںجنید اکبر نے اب تک استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟ اس کا علم...

جنید اکبر نے اب تک استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟ اس کا علم نہیں: شیخ وقاص اکرم


سیکریٹری اطلاعات خیبر پختون خوا شیخ وقاص اکرم—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ جنید اکبر نے اب تک استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟ اس کا علم نہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنید اکبر کو آگاہ کر چکے کہ پپلک اکاؤنٹس کمیٹی سے مستعفی ہو جائیں۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر عمل درآمد سب کےلیے لازم ہے۔

واضح  رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام قیادت کو پہنچایا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو پہنچایا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں۔

ذرائع کے مطابق جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات