راولپنڈی:
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مودی اس وقت شدید غصے میں ہے اور وہ انتقام کے چکر میں پھر حماقت کرے گا اسلیے فورسز اور قوم کو الرٹ رہنا ہوگا۔
اڈیالہ جیل میں اپنی بہن علیمہ خان سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فورسز کو الرٹ رہنا ہوگا، مودی پاکستان سے سخت نفرت کرتا ہے وہ اس وقت سخت غصے میں ہے جس کی وجہ سے انتقالم کیلیے وہ دوبارہ کوئی حماقت کرے گا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد عمران خان کی تینوں بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور عمران خان کی جانب سے قوم کے نام دیا گیا پیغام پہنچایا۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے موجودہ حالات پر گفتگو کی، بانی کو ہم نے بتایا پاکستانی قوم بہت خوش ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جنگ میں فوری رد عمل ضروری ہوتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا اور اس کے بعد مودی نے پاکستان پر الزامات لگا کر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ میں 60 فیصد گیم دماغ کا ہوتا ہے اور مجھے خدشہ ہے کہ بدترین شکست کے بعد مودی دوبارہ کچھ کرے گا۔