30 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومغزہ لہو لہوبھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری نہ کھل سکی

بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری نہ کھل سکی



نارووال:

پاک بھارت سیز فائر کے بعد بھی بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری نہ کھل سکی ، بھارت کی جانب سے راہداری 6 اور 7 مئی کے بھارتی حملے کے بعد سے بند ہے ، پاکستان کی جانب سے کرتارپور ہداری معمول کے مطابق کھلی ہے, دربار انتظامیہ کا کہنا ہے ہم اپنے سکھ بھائیوں کی میزبانی کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

دوسری طرف پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ اور وزیر برائے اقلیتی امور وانسانی حقوق پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بھارت سے کرتار پور راہداری فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید پڑھیں: مودی کی ساکھ بچانے کیلئے پنجاب کی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، بھارتی سکھ

صوبائی وزیر نے بھارت سمیت دنیا بھر کے سکھوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جون میں سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو جی کے شہیدی دن اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی منانے کیلئے وہ جب چاہیں پاکستان آسکتے ہیں ، ہمارے دروازے ان کیلئے ہروقت کھلے ہیں, پاکستان اور سکھوں کا رشتہ مضبوط ہے جس کی بنیاد سکھ ، مسلم دوستی پر قائم ہے ۔

سردار رمیش سنگھ نے ایکسپریس نیوز کے ساتھ وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت سمیت دنیا بھر کی سکھ برادری نے پاکستان کے موقف کا بھرپور ساتھ دیا جس پر پاکستان کی ریاست ، عوام اور حکومت سکھوں کی وفاداری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات