42.4 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومخاص رپورٹبھارت کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا...

بھارت کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر



(میاں افتخار رامے)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ سب سے پہلے پہلگام واقعے کے حوالے سے بتاؤں گا، اگر پہلگام کی لوکیشن کو دیکھیں، اس کا زمینی فاصلہ 230 کلومیٹر ہے، یہ اس تناظر میں ہے کہ بھارت کی جانب سے الزام عائد کیا جارہا ہے کہ دہشتگرد سرحد پار سے آئے تھے۔بھارت نے پہلگام واقعے کی آڑ میں کشمیری مسلمانوں کو کچلنا شروع کردیا ،بھارت کشمیریوں کو قتل کرنے کے بعد دہشت گرد قرار دے دیتا ہے۔

افواج پاکستان کے ترجمان نے انٹرنیشنل میڈیا کے ساتھ اہم نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پہاڑی علاقہ ہے، پہلگام میں جہاں یہ واقعہ ہوا، وہ جگہ سٹرک سے تقریباً 5.3 کلومیٹر دور ہے اور اس کا پولیس اسٹیشن سے فاصلہ 1.2 کلومیٹر ہے۔

لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے واقعے کی ایف آئی آر سلائیڈ پر دکھاتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ 2 بج کر 20 منٹ پر ہوا جبکہ 2 بج کر 30 منٹ یعنی صرف 10 منٹ بعد پولیس جائے وقوع پر جاتی ہے، تفتیش کرکے واپس جاتی ہے اور مقدمہ درج کر لیا جاتا ہے جبکہ ایک طرف کا راستہ 30 منٹ کا ہے، تو ایسا کرنا انسانی طور پر ممکن ہی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کا متن میں کہا گیا ہے کہ لوگ سرحد پار سے آئے تھے، تو 10 منٹ میں انہوں نے نتیجہ اخذ کر لیا، جبکہ مزید کہا گیا کہ اندھادھند فائرنگ کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس حوالے سے سنجیدہ سوالات جنم لیتے ہیں، اس کے بعد تقریباً 3 بجے کے بعد بھارت میں سوشل میڈیا ہینڈلز نے کہنا شروع کیا کہ پاکستان نے پہلگام پر حملہ کیا، مطلب انہیں پتا تھا کہ کیا ہوا، لیکن اس کا ثبوت کہاں ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹی وی چینلز نے بھی یہی کہنا شروع کر دیا، اس حملے میں پاکستانی دہشتگرد ملوث ہیں، یہ باتیں بار بار بتانا اس لیے ضروری ہے کہ یہ بنیاد ہے، جس کی وجہ سے آج ہم فوجی صورتحال دیکھ رہے ہیں، اسی کی وجہ سے بے گناہ بچوں اور خواتین کو شہید کیا جارہا ہے۔

لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے اس واقعے کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کی گفتگو چلائی، جس میں وہ واقعے پر سوالات اٹھا رہے ہیں کہ ’یہاں پر سب سے زیادہ (بھارتی) فوج ہے، اگر کوئی پوسٹ شیئر کرے گا تو اس کو رات میں ہی اٹھالیں گے، اتنا بھارتی فوج ہے تو وہ کیا کر رہی ہے؟ ایک اور شہری نے کہا کہ منصوبہ بنا کر ایسا نہ کرو، کیا یہ سیکیورٹی کی ناکامی نہیں ہے؟

ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا بریفنگ میں بلوچستان میں بھارتی تخریب کاری کے ثبوت بھی دیئے،حکومت پاکستان نے بھارت کو پیش کش کی کہ ثبوت ہیں تو سامنے لائیں،حکومت پاکستان نے بھارت کو تحقیقات کے لیے تعاون کی پیشکش کی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ یہ ڈراما اور پاکستان سے سرحد پار دہشت گردی اور جہادی تنظیموں کی حمایت کے من گھڑت الزامات کی بنیاد پر فوجی کارروائی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی لیے حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ اگر آپ کے پاس کوئی شواہد ہیں تو وہ ایک آزاد اور غیرجانبدار کمیشن میں پیش کریں، اور پھر اسے ان شواہد کا جائزہ لینے دیں، آپ کو جج، جیوری اور سزا دینے کا اختیار کس نے دیا ہے, انہوں نے کہا کہ بھارت اب کشمیر کے لوگوں اور مسلمانوں اور اقلیتوں پر ظلم کررہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج غلطی سے سرحد پار کرجانےو الے پاکستانیوں اور کشمیریوں کو پکڑ کر قید کرلیتے ہیں، پھر ان پر تشدد کرکے مار دیا جاتا ہے اور انہیں درانداز اور دہشت گرد قرار دے دیا جاتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  نے کہا کہ بھارتی حملوں میں اب تک33 شہری شہید،62 زخمی ہوچکے ہیں،شہدا کے خون کا ایک ایک قطرہ ہم پر قرض ہے،ہم جھوٹ نہیں بولتے، بھارتی ڈرونز کے ملبے دکھاسکتے ہیں،سکھوں کی عبادت گاہ پر حملہ کسی صورت قبول نہیں۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے مسعود اظہر کا بھائی ماراگیا،لندن میں بھارتی ہائی کمشنرکہہ رہا ہےمسعود اظہر کا بھائی نمازجنازہ پڑھارہا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پورے پاکستان سے بھارتی ڈرونز کا ملبہ جمع کرکے ان کے منہ پر ماریں گے،میں دوبارہ کہتا ہوں کہ جب پاکستان جواب دے گا تو ہر جگہ آواز سنائی دے گی،پاکستان جواب دے گا تو بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

پاکستان نے بھارتی رافیل اور دیگر طیارے گرانے کے ثبوت پیش کردیئے،پاکستان نے گرنے والے رافیل طیارے کے پائلٹ کی آڈیو ٹیپ بھی سنا دی ،پاکستان اب تک 77 اسرائیلی ڈرونز گرا چکا ہے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جب بھی ڈرونز آتے ہیں تو انہیں مانیٹر کر کے گرایا جاتا ہے،بھارت کے بھیجے ایک ایک ڈرون کو گرایا کوئی واپس نہ جا سکا ،ہم اپنی خود مختاری اور سالمیت کا ہر قمیت پر دفاع کریں گے،بھارتی میڈیا کہانی گھڑنے سے پہلے کم از کم سوچ ہی لے،بھارت نے کشیدگی شروع کی ہےختم ہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور بھارت ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، اسحاق ڈار کو جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلیفون



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات