(احمد منصور ) بھارتی جارحیت پرپاک فوج نے ابتک بھارت کے 77 ڈرونز گرادئیے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک افواج پاکستان نے بھارت کے کل 77 ڈرونز کو تباہ کردیا ہے،8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا ،کل رات سے آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کر دئیےگئے۔
یہ بھی پڑھیں:فضائی مسافروں کے لیے بری خبرآگئی
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے بھیجے گئے اسرائیلی ساختہ ڈرونز وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں تباہ کیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دےرہی ہے۔