اسلام آباد:
بھارت کے خلاف معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں برتری دلانے والا جے ایف-17 تھنڈر بلاکIII پاکستان کا جدید ترین ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے، جو پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس اور چینی کمپنی Chengdu Aircraft Corporation کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔
جے ایف-17 تھنڈر بلاک III طیارہ جے ایف-17 سیریز کا سب سے جدید ورژن ہے اور اسے پاکستان فضائیہ کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا جا رہا ہے۔
ایویونکسAESA ریڈار (Active Electronically Scanned Array) جو دشمن کے طیاروں کو دور سے شناخت اور نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جدید فلائی بائی وائرکنٹرول سٹم ہے جو پائلٹ کو ہدف بندی میں برتری دیتا ہے۔
جے ایف-17 تھنڈر میں PL-15 لانگ رینج ایئر ٹو ایئر میزائل (150–200 کلومیٹر رینج)،PL-10 قریبی فضا سے فضا میں مار کرنے والا میزائل ہے، ریڈار گائیڈڈ اور لیزر گائیڈڈ بم، کروز میزائل، اینٹی شپ میزائل نصب ہیں۔
معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں بلاک-III کی شمولیت نے پاکستان فضائیہ کو لانگ رینج اہداف کے خلاف برتری دلائی۔