(24 نیوز) مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمت میں 1.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی، ایل این جی کی قیمت میں مئی کےلیےکمی کی گئی ہے، اوگرا نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.68ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 11.79ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قمیت میں 12.42 فیصد کمی کی گئی ہے۔ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 13.64 فیصدکمی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700روپے کا اضافہ