(اشرف خان)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 281.57 روپے سے بڑھ کر 281.67 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر19 پیسے مہنگا ہوکر 283.69روپے پر پہنچ گیا ، اوپن مارکیٹ میں یورو 2.89 روپے سستا ہوکر 316.09 روپے پرآگیا۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 2.21 روپے ستاہوکر 375.40 روپے پر آگیا ، یو اے ای درہم 77.45 روپے پر برقرار رہا، سعودی ریال بھی 75.70 روپے پر برقرار رہا۔
یہ بھی پڑھیں :صدرمملکت اور وزیراعظم کا معرکہ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت