(24 نیوز)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کو ایک ڈنر ڈیٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا، جو اس واقعے کے بعد ان کی پہلی پبلک اپیرئنس تھی۔
تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انوشکا کو ویرات کے اشارے کو نظر انداز کرتے ہوئے دیکھا گیا اور یہی منظر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ایک ویڈیو، جس میں ویرات اور انوشکا کو اپنی گاڑی سے اترتے اور ایک ریستوران کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو بنگلورو کی ہے، یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب ویرات کے انسٹاگرام پر سرگرمیوں سے متعلق خبروں کے بعد وہ پہلی بار عوام میں نظر آئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات کوہلی گاڑی سے اتر کر انوشکا کی مدد کے لیے ہاتھ آگے بڑھاتے ہیں لیکن انوشکا ان کا ہاتھ تھامنے کے بجائے کار کا دروازہ پکڑ کر خود نیچے اترتی ہیں۔
پھر وہ دونوں ریستوران کی طرف بڑھتے ہیں، اس دوران انوشکا ویرات سے چند قدم آگے چلتی ہیں۔اس موقع پر دونوں کا انداز سادہ تھا ،ویرات نے ایک سادہ ٹی شرٹ اور پینٹ پہن رکھی تھی جبکہ انوشکا بیج رنگ کا جمپ سوٹ پہنے ہوئے تھیں۔
یہ ویڈیو ریڈٹ پر بھی شیئر کی گئی، جہاں مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اگر مین ہوتی تو میں بھی ویرات کا ہاتھ نہ پکڑتی، عام شوہر بیوی کی بات ہے،ایک اور نے کہا کہ یہ کیا دیکھ لیا انوشکا نے ویرات کا ہاتھ نہیں پکڑا۔
ایک صارف نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ الگورتھم کی غلطی سے یہ لگا کہ انوشکا نے ویرات کا ہاتھ نہیں تھاما۔
یہ بھی دیکھیں :بل گیٹس کا اپنی تمام دولت فلاحی کاموں کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان