39 C
Lahore
Sunday, June 1, 2025
ہومخاص رپورٹامریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ وزیراعظم شہبازشریف کھل کر بول...

امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ وزیراعظم شہبازشریف کھل کر بول پڑے



(اویس کیانی)وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بھارت کے حملوں نے ناصرف پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی بلکہ جنوبی ایشیا کے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا ہے۔پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع میں کارروائی کا حق محفوظ  رکھتا ہے۔ 

 وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے  بھارت کی جانب سے  میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں 31 شہری شہید ، 57 زخمی ہوئے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ وزیراعظم نے کہا کہ  بھارت کے حملوں نے ناصرف پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی بلکہ جنوبی ایشیا کے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،نائب وزیراعظم کا پریس کانفرنس میں اہم بیان

 وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بھارت کی بلااشتعال جنگی کارروائیوں سے شدید  غصّے میں ہیں۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع میں کارروائی کا حق محفوظ  رکھتا ہے۔ 

وزیراعظم نے جنوبی ایشیا کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر صدر ٹرمپ کی تشویش کو سراہا۔ 

سیکرٹری روبیو نے کہا کہ امریکہ جنوبی ایشیا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے کیونکہ وہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینےکیلئے پرعزم ہے۔ اس مقصد کے لیے، انہوں نے پاکستان اور بھارت دونوں کو کشیدگی کم کرنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا. دونوں فریقین نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں:چین اور ترکیہ کے بعد ایک اور برادر اسلامی ملک کا پاکستان کی حمایت کا اعلان



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات