(24نیوز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا آرمی چیف سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے فریقین سے تحمل برتنے کی اپیل کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی بھی پیشکش کی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کاآغاز کردیا۔
پاکستان افواج نے کاررروائی کرتے ہوئے بھارت کے پٹھان کوٹ، آدم پورایئربیسز اورادھم پورفیلڈ ایئر، سورت گڑھ ایئر فیلڈ بیلاس کے علاقے براہموس اسٹوریج سائٹ، اُڑی میں بریگیڈ ہیڈکوارٹر جی ٹاپ اورسپلائی ڈپو جب کہ راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز تباہ کردیا۔