34.3 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی صدر کی ریاض میں شاہی محل آمد، امریکا میں بڑی سرمایہ...

امریکی صدر کی ریاض میں شاہی محل آمد، امریکا میں بڑی سرمایہ کاری کے حصول کا امکان


—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ٹرمپ کو خلیجی ممالک سے کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرنے کی امید ہے۔

خبر ایجنسی نے ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے جبکہ امریکی صدر ٹرمپ سعودی مملکت سے ایک کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں شاہی محل آمد پر بھی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ 

سعودی عرب امریکا کے اہم ترین اتحادیوں میں سے ایک ہے، امکان ہے ٹرمپ سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر سے زائد کے ہتھیاروں کا پیکج دیں گے۔

جس میں جدید ہتھیاروں کی ایک رینج شامل ہو سکتی ہے۔

برطانوی میڈیا نے 2017ء میں ہونے والے ٹرمپ کے دورے کے حوالے سے بتایا کہ اس دورہ سعودی عرب میں ٹرمپ نے 350 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی تھی جس میں 110 ارب ڈالر کا اسلحہ معاہدہ بھی شامل تھا۔

امریکی صدر کے دورہ سعودی عرب کے دوران ان کے مشیر اور ٹیک جائنٹ ایلون مسک بھی ان کے ہمراہ ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات