31.4 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومتجارتی خبریںاسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا رجحان ڈالرسستا ہو گیا

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا رجحان ڈالرسستا ہو گیا



(24نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی دیکھی گئی ، 100 انڈیکس 503 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 13 ہزار 560 پوائنٹس پر آ گیا تاہم تھوڑی دیر بعد منفی رجحان مثبت میں تبدیل ہوا۔

کاروبار مثبت میں تبدیل ہونے کے بعد انڈیکس میں 176 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 14 ہزار 220 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ اوپر چلی گئی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس نیچے آ گیا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر7 پیسے سستا ہو گیا، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 281.07 روپے سے کم ہوکر 280.90 روپے پر آگیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات