34.3 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومتجارتی خبریںاسٹاک مارکیٹ میں تیزی انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ



(24  نیوز)پاکستان سٹاک  مارکیٹ میں آج تیزی رہی اور اتار چڑھاؤ کے بعد انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 808 پوائنٹس یا 0.71 فیصد بڑھ کر ایک لاکھ 14 ہزار 872 پر پہنچا، جو گزشتہ روز ایک لاکھ 14 ہزار 63 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر آف ریسرچ اویس اشرف نے اس تیزی کی وجہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا اعلان قرار دیا، جس میں ’ توسیع شدہ فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت پاکستان کے لیے ایک ارب 30 ڈالر کی قسط اور لچک اور پائیداری سہولت کے تحت ایک نیا 28 ماہ کا معاہدہ منظور کیا جائے گا۔

اس سے قبل، آئی ایم ایف کی ویب سائٹ نے تصدیق کی تھی کہ فنڈ کا ایگزیکٹو بورڈ 9 مئی کو ملک کے عملے کی سطح کے معاہدے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کرے گا، جس میں موسمیاتی لچک کے قرض پروگرام کے تحت ایک نیا 1.3 بلین ڈالر کا انتظام اور پاکستان کے جاری 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام کا پہلا جائزہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی کے سینئر رہنما کا اپنے ہی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات