29.8 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی

اسلام آباد پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی


اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی ہے۔ 

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کے فلیٹ سے بھاری مقدار میں اسلحہ سمیت 3 اسمگلرز گرفتار ہوئے ہیں۔ ملزمان نے کے پی سے اسلحہ اسلام آباد، پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ 

ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق ملزمان سے پانچ 30 بور پستول،7 ایس ایم جیز اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ 

انھوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات