31.4 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول پر آنے لگا، 50 بین...

اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول پر آنے لگا، 50 بین الاقوامی پروازوں کی لینڈنگ


اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ—فائل فوٹو

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بتدریج معمول پر آنے لگا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق 11 سے 13 مئی تک 50 بین الاقوامی پروازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر 28 پروازیں منسوخ، 1 غیر آپریشنل قرار دی گئی۔

دبئی، ریاض، دوحہ، مدینہ اور استنبول سے پروازوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

49 بین الاقوامی پروازیں اسلام آباد سے روانہ ہوئیں، 18 منسوخ ہوئیں، 5 بین الاقوامی پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ یا ملتوی ہوئیں۔

ملکی پروازوں میں بھی بہتری آئی ہے، 28 اندرونِ ملک پروازیں اسلام آباد پہنچیں، ڈومیسٹک پروازوں میں 14 منسوخ، 3 غیر آپریشنل رہیں، کراچی، اسکردو، گلگت، کوئٹہ، لاہور اور پشاور سے پروازوں کی آمد ہوئی۔

اسلام آباد سے 25 اندرونِ ملک پروازیں روانہ، 9 منسوخ، 4 غیرآپریشنل ہوئیں، بیشتر پروازیں آپریشنل پابندیوں یا بیرونی عوامل کے باعث منسوخ ہوئیں، تاہم فلائٹ آپریشن کی بحالی کا عمل مسلسل جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات