اسرائیل نے غزہ کے النصر اسپتال پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں صحافی سمیت متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں 49 فلسطینی شہید کردیے جس میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیل نے اپنی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے غزہ کے النصر اسپتال پر بھی حملہ کیا، اسرائیل نے اسپتال میں حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ہونے کے دعوے کا کوئی ثبوت نہیں دیا۔
دوسری جانب سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ دنیا غزہ میں قحط کے اعلان کا انتظار نہ کرے، خوراک کی کمی اور بنیادی ضروریات نہ ملنے سے فلسطینیوں کی اموات شروع ہو چکی ہیں۔