34.3 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومانٹرٹینمنٹآپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ابرارالحق کا نیا گانا ریلیز

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ابرارالحق کا نیا گانا ریلیز


— فائل فوٹو 

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ابرار الحق نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر نیا گانا ریلیز کر دیا ہے۔

ابرار الحق نے یہ نیا گانا ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر موجود اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا۔

گلوکار کی جانب سے جاری کیے گئے اس نئے گانے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور یوٹیوب پر اسے اب تک 65 ہزار سے زائد ویوز بھی مل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی افواج نے پاکستان کی سرزمین پر بلااشتعال اور قابل مذمت وحشیانہ حملے شروع کیے جن میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ان بزدلانہ بھارتی حملوں میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں جبکہ ان حملوں میں 10 خواتین اور 27 بچوں سمیت 121 افراد زخمی ہوئے۔

بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے بھارت کے 6 طیارے اور ڈرونز مار گرائے۔

پاک فضائیہ نے جو بھارتی طیارے مار گرائے ان میں فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ جدید طرز کے رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات