41.6 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںآسٹریلوی کرکٹرز آئی پی ایل کیلئے واپس بھارت جائینگے یا نہیں؟

آسٹریلوی کرکٹرز آئی پی ایل کیلئے واپس بھارت جائینگے یا نہیں؟


— فائل فوٹو

آسٹریلوی کرکٹرز کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دوبارہ شمولیت کے معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا کا مؤقف سامنے آگیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا کہ آسٹریلوی کرکٹرز کے انفرادی فیصلوں کی حمایت کریں گے، بھارت واپس جانے یا نہ جانے کے کرکٹرز کے فیصلے کی حمایت کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹیم منیجمنٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لے گی، بھارت واپس جانے والے کھلاڑیوں کی تیاریوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آسٹریلوی حکومت بھارتی بورڈ سے رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل 17 مئی سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ لیگ کا فائنل 3 جون کو ہوگا جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون سے کھیلا جانا ہے۔

یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث 9 مئی کو آئی پی ایل کے معطل ہونے کے بعد آسٹریلوی کرکٹرز وطن واپس چلے گئے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات