40.6 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومجرم و سزا9 مئی مقدمات کا اڈیالہ جیل ٹرائل پھر منسوخفردِ جرم کی تاریخ...

9 مئی مقدمات کا اڈیالہ جیل ٹرائل پھر منسوخفردِ جرم کی تاریخ مقرر



(ویب ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی جس میں کیسز کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل پھر منسوخ ہوگیا جبکہ عدالت نے فردِ جرم کی تاریخ مقرر کردی۔

جج امجد علی شاہ کے روبرو  سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شیخ رشید، سرکاری پراسیکیوٹرز اور وکلائے صفائی  عدالت پہنچے جہاں پیش ہونے والے ملزمان میں کیسز کی نقول تقسیم کی گئیں۔

بعد ازاں عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں 3 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی اور باقی 10 مقدمات کے چالان آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کا حکم دےدیا،عدالت نے 13 مقدمات کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات

دوران سماعت بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی عدالتی روبکار پر حاضری لگائی گئی جبکہ دیگر ملزمان کی حاضری معافی کی آنے والی تمام درخواستیں بھی منظور کرلی گئیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات