42.8 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ468 گلاس سر پر رکھ کر رقص کرنے کا عالمی ریکارڈ

468 گلاس سر پر رکھ کر رقص کرنے کا عالمی ریکارڈ



(24 نیوز)قبرص میں ایک ڈانسر نے ناچتے ہوئے، اپنے سر پر شیشے کے 468 گلاسوں کو متوازن کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی کامیاب کوشش کی۔

ڈینوس خانٹس نامی شہری نے قبرص میں ایسٹر  پر ایک روایتی معمول کا مظاہرہ کیا جسے شیشے کا رقص کہا جاتا ہے جس میں سر پر شیشوں کے گلاس کی بڑی ٹرے رکھ کر رقص کیا جاتا ہے۔

ڈینوس اپنے سر پر 468 گلاسوں کو رکھ کر رقص کرنے میں کامیاب رہے اور ممکنہ طور پر سر پر سب سے زیادہ گلاسز رکھنے کا مبینہ طور پر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

 مزید پڑھیں:لندن میں بھارتیوں کا پاکستان مخالف مظاہرہ، پاکستانیوں نے “ابھیندن چائے” کی پیشکش کر دی

اس سے قبل 319 شیشوں کے گلاسوں کا ریکارڈ مئی 2023 میں ایرسٹوٹیلس ویلاؤرٹس نے قائم کیا تھا۔

ڈینوس کی کارکردگی سے متعلق ویڈیو اور دیگر شواہد اب آفیشلی طور پر گینز ورلڈ ریکارڈز کو بھیج دیا گیا ہے جس کی جانچ کے بعد باقاعدہ ریکارڈ کے طور پر درج کرلیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات