(24 نیوز)جناح کا دو قومی نظریہ سچ ثابت ہوگیا، بھارت میں فرقہ واریت کی جیت جبکہ انسانیت ہار گئی۔ 41 سال سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون ڈیپورٹ کردی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی شہری کے ساتھ شادی شدہ پاکستانی خاتون 41 سال بعد ملک بدر کری گئیں۔
خاتون کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کی اجتماعی سزا ہم سب کو دی جارہی ہے حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، پھر ہمیں بھارت سے کیوں نکالا جارہا ہے؟
رپورٹ کے مطابق خاتون کا پاکستان میں کوئی ٹھکانہ موجود نہیں ہے۔
ادھر بھارت سے پاکستانی شہریوں کی بے دخلی دیکھ کر بھارتی جنونی انتہا پسند انتہائی خوش ہیں۔
مزید پڑھیں:جاپان، سانپ نے ٹرین سروس معطل کرادی
واضح رہے اس سے قبل اوڈیشہ پولیس نے گزشتہ 35 سال سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون شردا بائی کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا، شردا بائی کا ویزا منسوخ کر کے انہیں بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا گیا، پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے حکم کی تعمیل نہ کی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ اقدام کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان کے خلاف اٹھائے گئے غیر عسکری اقدامات کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے کشمیر کے پہلگام میں اتوار کے روز ہوئے ہولناک دہشت گرد حملے، جس میں 26 افراد جاں بحق ہوئے، کے بعد بدھ کو کئی غیر عسکری اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ ان اقدامات میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی، اٹاری بارڈر کی بندش اور بھارت میں موجود تمام پاکستانی شہریوں کے ویزے کی منسوخی شامل تھے۔