31.4 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومجرم و سزایوٹیوبرڈکی بھائی کی لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور

یوٹیوبرڈکی بھائی کی لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور



(ویب ڈیسک)معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمان) نے نیشنل ہائی وے پر خطرناک ڈرائیونگ کے مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی۔

ڈکی بھائی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس شہباز رضوی نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے حکم دیا کہ ملزم 5 مئی کو پیش ہو۔

یوٹیوبر کے خلاف موٹروے پولیس نے تیز رفتاری اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے الزامات کے تحت سرگودھا اور راولپنڈی میں دو الگ مقدمات درج کیے تھے۔

پولیس کے مطابق ڈکی بھائی نے نہ صرف 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی بلکہ اپنی ویڈیو میں اسٹیرنگ پر پاؤں رکھ کر ڈرائیونگ کرتے بھی دکھائی دیے، جو خطرناک حد تک غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف یوٹیوبر اذلان شاہ اور وریشہ ماہانہ کتناکماتے ہیں؟

یہ واقعہ اُس وقت منظر عام پر آیا جب مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کیے،حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے بعد ڈکی بھائی کو اب متعلقہ عدالت میں پیش ہو کر اپنا مؤقف دینا ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات