31.5 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومجرم و سزاہنی ٹریپ کےذریعے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ بے نقابمرکزی ملزمہ گرفتار...

ہنی ٹریپ کےذریعے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ بے نقابمرکزی ملزمہ گرفتار  



(قاسم علی شیخ) بہاولنگر پولیس نے  ہنی ٹریپ کےذریعے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ بے نقاب کردیا، پولیس نے ہنی ٹریپ گروہ کی مرکزی ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔  

بہاولنگرمیں سادہ لوح شہریوں کو دوستی کا جھانسا دے کر لوٹنے والا گروہ قانون کے شکنجے میں پھنس گیا،ڈی پی او کا نوٹس ہنی ٹریپ کرنے والے گروہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،ہنی ٹریپ گروہ میں خواتین اور مرد شامل ہیں،گروہ خواتین کےذریعے معصوم شہریوں کو دوستی کی آڑ میں ٹریپ کرتا تھا۔ 

 ایف آئی آرکے مطابق  گروہ نے17 سالہ طالبعلم کو ہنی ٹریپ کے ذریعے ایک جگہ بلایا، گروہ نے متاثرہ نوجوان کی خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کیا تھا، ہنی ٹریپ گروہ نے 15 لاکھ روپے کا بھتہ مانگا اور 2 لاکھ میں بات طے کرلی۔ 

 ملزم خاتون کی 2 لاکھ روپے وصول کرنے اور صلح کے کاغزات پر دستخط کرنے کی ویڈیو کے بعد سکینڈل سامنے آگیا،واقعہ کو سوشل میڈیا پر اجاگرکیا گیا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے واقعہ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے قانونی کاروائی کا حکم دیا، پولیس تھانہ اے ڈویژن نے ہنی ٹریپ گروہ کی مرکزی ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا 

  عوامی و سماجی حلقوں کو ہنی ٹریپ گروہ کے واقعہ پر نوٹس لینے پر ڈی پی او کو خراج تحسین پیش کیا ، ہنی ٹریپ گروہ کئی معصوم شہریوں کو بلیک میلنگ کےذریعے نشانہ بناچکا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد: ٹیوب ویل صارفین کے مئی کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات