32.1 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومقومی خبریںہاکس کے ہٹ پر سوئمنگ پول میں معمر خاتون ڈوب کر جاں...

ہاکس کے ہٹ پر سوئمنگ پول میں معمر خاتون ڈوب کر جاں بحق


—علامتی تصویر

کراچی میں ہاکس بے ٹرٹل بیچ کے قریب ہٹ پر بنے سوئمنگ پول میں معمر خاتون ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ہاکس بے ٹرٹل بیچ کے قریب ہٹ پر بنے سوئمنگ پول میں معمر خاتون ڈوب گئیں جنہیں تشویش ناک حالت میں نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔

خاتون کی شناخت 53 سالہ نیّر سلطان زوجہ غلام فاروق کے نام سے کی گئی، متوفیہ سپر ہائی وے پر واقع ہاؤسنگ سوسائٹی کی رہائشی تھیں۔

پولیس کے مطابق متوفیہ خاتون اپنی فیملی کے ہمراہ پکنک کے لیے ہاکس بے ٹرٹل بیچ کے قریب ہٹ پر آئی ہوئی تھیں، خاتون کے بیٹے اور بیٹیاں سمندر کنارے گئے ہوئے تھے اور خاتون ہٹ پر موجود تھی۔

خاتون سوئمنگ پول میں گئیں اور پاؤں سلپ ہونے سے ڈوب گئیں، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد خاتون کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات