40.3 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومقومی خبریںکراچی:جناح اسپتال کےقریب فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

کراچی:جناح اسپتال کےقریب فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی


فائل فوٹو

کراچی میں جناح اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 5 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ دوران ڈکیتی پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے اور وہ اسپتال کے باہر چائے پینے ہوٹل گیا تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ فائرنگ کرنے والے کی شناخت ظاہر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ظاہر نے ہوٹل میں اندھا دھند فائرنگ کی، جبکہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کیا،

ایس ایس پی ساؤتھ کا بتانا ہے کہ ملزم ظاہر خود  بھی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات