41.3 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومتعلیم اور صحت ڈینگی ایس او پیز  کی خلاف ورزی 9 افراد گرفتاردو ڈیری فارمز...

 ڈینگی ایس او پیز  کی خلاف ورزی 9 افراد گرفتاردو ڈیری فارمز سیل 



(طیب سیف) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی ایس او پیز  کی خلاف ورزی کرنے پر 9 افراد کو گرفتار کرلیا،ڈینگی لاروا کی افزائش بننے والے دو ڈیری فارمز کو بھی سیل کر دیا۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر  عرفان میمن کی ہدایت پر انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف  کاروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد  کی جانب سے 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ڈینگی لاروا کی افزائش بننے والے دو ڈیری فارمز کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔لاروا ملنے پر سیکٹر آئی نائن میں نجی فیکٹری سائٹ ایریا بھی سیل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر  عرفان میمن کا کہنا ہے کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کی وجہ بننے والے عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا، انہوں نے شہریوں سے التماس کی ہے کہ ڈینگی لاروا افزائش روکنے میں ہمارا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شہریوں کیلئے بھارت چھوڑنے کی آج آخری تاریخ،ناکامی پر کیا سزا ؟



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات