(زاہد چودھری،بلال نیازی)ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہڑتال پر ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن میں تیزی آ گئی،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے مزید4 ڈاکٹروں کی ٹریننگ منسوخ جبکہ ایک کی معطل کر دی گئی۔
چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر احمد یار کی ٹریننگ ختم کر دی گئی، نشتر ہسپتال کے ڈاکٹر سلیمان غفور ، بے نظر بھٹو شہید ہسپتال کے ڈاکٹر فرخ منیر سیال،ڈاکٹر ندیم ثاقب کی ٹریننگ منسوخ کردی گئی۔ بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال کے ڈاکٹرعارف عزیز کی ٹریننگ معطل کر دی گئی۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ہسپتالوں میں آویزاں بینرز پوسٹرز فوری ہٹانے کا حکم دیدیا،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے کہاہے کہ ٹیچنگ ہسپتالوں سے وال چاکنگ ختم کی جائے ،کسی بھی ہیلتھ تنظیم کے بینرز و پوسٹرز نہ لگنے دیئے جائیں۔
ادھر ملتان میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج میں شامل نشتر ہسپتال کے 2 ڈاکٹرز کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا،ڈاکٹر سلمان لاشاری،ڈاکٹر ندیم ثاقب کو نوکری سے فارغ کیا گیا، ڈاکٹر ندیم ثاقب یورولوجی جبکہ ڈاکٹر سلمان لاشاری نفرالوجی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات تھے،ڈاکٹر سلمان لاشاری وائی ڈی اے پنجاب کے وائس چیئرمین کے عہدے پر بھی تعینات ہیں،ڈاکٹر ندیم ثاقب وائی ڈی اے ملتان کے صدر کے عہدے پر بھی تعینات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کرکے بھارت جانیوالی2 پاکستانی خواتین کو واپس بھیج دیا گیا،سیماحیدر بھی شامل؟جانیے