(ویب ڈیسک)امریکا اور چین ٹیرف کو کم کرنے پر متفق ہو گئے،عالمی سطح پر جنم لینے والی اقتصادی ہلچل میں کمی آنے کا امکان پیدا،ٹیرفس 100 فیصد سے کم ہو کر 10 فیصد پر آ جائیں گے۔
برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق ٹیرف کے معاملے پر چین اور امریکہ کے حکام کے درمیان مذاکرات جنیوا میں ہوئے، جس کے بعد امریکہ کے وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ فریقین نے ٹیرف میں 90 دن کے وقفے پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد ٹیرفس 100 فیصد سے کم ہو کر 10 فیصد پر آ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ’دونوں ممالک نے اپنے اپنے مفاد کو بہت بہتر انداز میں پیش کیا اور ہم دونوں ایک متوازن تجارت میں دلچسپی رکھتے ہیں اور امریکہ اسی سمت میں آگے بڑھے گا۔‘
اس موقع پر سکاٹ بیسینٹ کے ساتھ امریکہ کے نمائندہ برائے تجارت جمیسن گریر موجود تھے۔ اتوار کو ہونے والی بات چیت کے بعد دونوں ممالک نے اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھنے اور اختلافات میں کمی کو سراہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ اقتدار میں آتے ہی بہت سے ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں کچھ ممالک کی جانب سے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیکس لگائے۔ تاہم کچھ روز بعد صدر ٹرمپ نے ٹیرف کے سلسلے کو 90 دن کے لیے معطل کر دیا تھا مگر چین کو اس فہرست سے باہر رکھا تھا۔امریکا نے چینی مصنوعات پر ٹیکس کو 100 فیصد تک بڑھا دیا تھا جس کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر بھاری ٹیکس عائد کر دیے۔اس فیصلہ سے چینی مصنوعات پر ٹیکس 145 فیصد تک جا پہنچا جبکہ چین نے امریکی سامان پر ٹیرف کو 125 فیصد تک بڑھایا۔ماہرین کا خیال ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان شروع تحارتی جنگ اب رک جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:مشہور زماںہ ریسلر 60سال کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے