(اسرارخان) نواب ٹاؤن پولیس نے معروف تجارتی مرکز میں چینی باشندے کا موبائل فون چرانے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
24 نیوز نے ملزم کے موبائل فون چرانے کی سی سی ٹی وی بھی حاصل کر لی،سی سی ٹی وی میں متاثرہ چینی باشندہ لی جنان ایکسپو سنٹر میں خریداری کرتا نظر آتا ہے، چینی باشندہ اپنا قیمتی موبائل فون سائیڈ پر رکھی گئی ایک میز پر رکھتا ہے ،اسی دوران چور اطراف کا جائزہ لیتے ہوئے موبائل فون چرانے کے بعد رفو چکر ہو جاتا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اسد کے نام سے ہوئی جس سے چوری شدہ قیمتی موبائل فون برآمد کر لیا گیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا، جسے تفتیش کے لئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں لیتھوانین قونصلیٹ کی افتتاحی تقریب