(24 نیوز)آسمان پر ایک دلکش نظارہ دیکھا گیا جب چاند، زہرہ (Venus) اور زحل (Saturn) نے مل کر آسمان پر ایک ”سمائلی فیس“ بنایا.
یہ نایاب نظارہ جمعہ 25 اپریل کو سورج طلوع ہونے سے پہلے کچھ دیر کے لیے ظاہر ہوا تھا۔
ماہرین فلکیات کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ منظر طلوعِ فجر سے تقریباً 30 سے 40 منٹ قبل دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں:بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے: شازیہ مری
ایک باریک سا ہلال چاند، روشن سیارے زہرہ کے بائیں جانب اور نسبتاً مدھم نظر آنے والے زحل کے ساتھ نظر آیا۔
ان تینوں نے مل کر مشرقی آسمان پر ایک مسکراتا چہرہ بنایا جو کئی افراد نے دیکھا بھی ہوگا۔
اس نظارے میں زہرہ اور زحل نے آنکھوں جبکہ باریک سے چاند نے منہ کا کام کیا۔