( 24 نیوز)پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ ایونٹس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے مطابق پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو 14 مئی سے دوبارہ شروع ہوگی، ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز 19 سے 21 مئی تک کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 28 سے 31 مئی تک کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ اور انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹس بھی دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پی سی بی نے 10 مئی کو ملک میں جاری تمام ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل کے حوالےسے اہم بیان سامنے آگیا
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق تمام ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس جس میں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ 2، ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ، انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹس کو ملک میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث فوری طور پر ملتوی کررہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹورنامنٹس کو ری شیڈول کرنے سے متعلق اعلان جلد کیا جائے گا جبکہ تمام ایونٹس اسی مرحلے سے دوبارہ شروع ہوں گے۔
پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل 10 کے میچز کو بھی ملتوی کردیا گیا تھا جسے دوبارہ شروع کرنے سے متعلق آج فیصلہ متوقع ہے۔