36 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپی ایس ایل سیزن 10کے بقیہ میچز ری شیڈول کر دئیے گئے

پی ایس ایل سیزن 10کے بقیہ میچز ری شیڈول کر دئیے گئے



(وسیم احمد) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن10 کے بقیہ 8میچز ری شیڈول کر دئیے گئے۔

ذرائع  کے مطابق پی ایس ایل کے باقی میچز 17 مئی سے 25 مئی تک کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا،لیگ کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا ۔

 ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کے لیے 2 دن کا وقت دے دیا گیا،پی ایس ایل کے فرنچائزز 14 مئی کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز کے لیے لاہور کو حتمی شکل نہ دی جا سکی، براڈکاسٹرز کو دو وینیو پر لاجسٹک مسائل کا سامنا ہے ۔ 

 ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی جلد پی ایس ایل کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کرے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا ڈومیسٹک ٹورنامنٹس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات