40.6 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومتعلیم اور صحتپولیو وائرس کی مؤثر نگرانی جاری،فروری اور اپریل کی مہمات کے نتیجے...

پولیو وائرس کی مؤثر نگرانی جاری،فروری اور اپریل کی مہمات کے نتیجے میں وائرس کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی 



(بابر شہزاد ترک)نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر  (این ای او سی)کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پولیو وائرس کی مؤثر نگرانی جاری  ہے اور فروری اور اپریل کی پولیو مہمات کے نتیجے میں وائرس کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی ہوئی  ہے۔

این ای او سی کے مطابق  رواں سال کی دوسری قومی پولیو مہم 21 سے 27 اپریل تک کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی، پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 53 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے،آزاد کشمیر، پنجاب، سندھ 100 فیصد، بلوچستان میں 102 فیصد،اسلام آباد 106 فیصد، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 101 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی گئی ہے،آئندہ ماہ مئی میں سال 2025 کی تیسری پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر   نے والدین سے اپیل ہے کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں، والدین ہر مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں،یاد رکھیں، ویکسین کی اضافی خوراکیں بچوں کی قوت مدافعت مزید مضبوط بناتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ملکوال:مدرسے  کے قاری کی  14 سالہ طالبعلم سے مبینہ بدفعلی، مقدمہ درج، ملزم  گرفتار



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات