35.1 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومقومی خبریںپلاٹ کے تنازع پر فائرنگ، خاتون جاں بحق

پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ، خاتون جاں بحق


—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر مبینہ طور پر فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

کراچی کے علاقے منگھو پیر جام گوٹھ میں پلاٹ کے تنازع پر محلے دار آپس میں لڑ پڑے۔

پولیس کے مطابق لڑائی کے دوران گولیاں چلنے سے نسرین نامی خاتون جاں بحق ہو گئی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ میں ملوث 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صبح محلے داروں میں آپس میں لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد صلح ہو گئی، لیکن اس کے باوجود محلے دار آپس میں دوبارہ لڑ پڑے۔

واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے، جائے وقوع سے پولیس نے 30 بور کے پستول کے 7 خول تحویل میں لے لیے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات