40.6 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومجرم و سزاپشاور:عدالت جانے والے 4 افراد فائرنگ سے زخمی

پشاور:عدالت جانے والے 4 افراد فائرنگ سے زخمی



 (24نیوز)پشاورمیں چارسدہ اڈہ کے قریب فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کی چارسدہ روڈ کے قریب پیش آیا جہاں فریقین نے دشمنی پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ چاروں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈانسر دریا میں ڈوب گیا

واقعے میں زخمی ہونے والے عدالت پیشی کے لیے جا رہے تھے کہ انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات