(24 نیوز )پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود پاکستان بھر کی 150 پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔
پاکستان اور بھارت کے مابین سیز فائر اور فلائٹ شیڈول بہتر ہونے کے باوجود آج اتوار کو ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت جنگ بندی معاہدے میں مارکو روبیو اور جےڈی وینس نے واضح فرق ڈالا: امریکا
فلائٹ شیڈول کے مطابق اتوار کو کراچی ائیرپورٹ کی 45، لاہور کی 38، اسلام اباد کی 40، ملتان کی 10، پشاور کی 11 اور سیالکوٹ کی 6 پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔
منسوخ کی گئی پروازوں میں 138 بین الاقوامی ہیں جبکہ درجنوں پروازیں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔