40.3 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومخاص رپورٹپاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کیخلاف کامیابی 0-6سے کامیابی سمیٹی ایئر وائس...

پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کیخلاف کامیابی 0-6سے کامیابی سمیٹی ایئر وائس مارشل



(24نیوز)ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کیخلاف کامیابی 0-6سے کامیابی سمیٹی.

 پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہماری کامیابی کی اصل وجہ ائیر چیف کی ذہانت ہے،ائیر چیف نے ہمیں جو ہدایات دیں ان پر عمل کیا،پاک ائیر فورس بمقابلہ بھارتی ائیر فورس سکور 6 بمقابلہ 0 رہا ،ان کاکہنا تھا کہ اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اس نے ہماری مدد کی اور ہم نے کامیابی حاصل کی،پاکستان نے تمام ڈرونز اور بغیر پائلٹ طیاروں کا بروقت پتہ لگایا،بھارت نے ڈرون طیاروں سے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا،ہمارے ریڈار بھارتی طیاروں کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے،جی پی ایس جامنگ سسٹم کے ذریعے تمام ڈرونز کو گرایا۔

ایئر وائس مارشل محمد اورنگزیب کاکہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ نے جارحیت کی تو اس کے طیارے مار گرائے،ان کا کہنا تھا کہ رافیل بہترین جنگی طیارہ ہے ، اصل بات پائلٹ کی ٹریننگ ہوتی ہے ،جے ایف 17 طیارے پاکستان کا فخر ہیں ،ان کاکہناتھا کہ پاکستان کی سمندر حدود سے بھارتی جہاز 400 نائٹکل مائل دور تھا ،پاکستان نیوی کو دیکھ کر دشمن کی آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی ،پاکستان نیوی نے تمام بندرگاہوں کو آپریشنل رکھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات