(24نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 6500 پوائنٹس کی ریکارڈ مندی سے ہوا،تاہم کچھ ریکوری کے بعد انڈیکس 5 ہزار پوائنٹس کی کمی پر ٹریڈ کررہا ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز شدید مندی سے ہوا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 6500 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور اور کراچی کے لئے فضائی حدود بحال کردی گئی
پی ایس ایکس میں ایک لاکھ 7 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگئی، جس کے بعد کچھ ریکوری ہوئی اور سٹاک مارکیٹ 5 ہزار 16 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار 552 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔