پاک بھارت سیز فائر کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں تاریخی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 9 ہزار 475 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 650 پر آگیا۔
اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی پر کاروبار کچھ دیر کے لیے روکا گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 104 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 7 ہزار 174 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔