40.3 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا


بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی—فائل فوٹو

روہت شرما کے بعد بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ویرات کوہلی نے کرکٹ کے طویل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

ویرات کوہلی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینا آسان تھا لیکن مجھے یہ ٹائم درست لگا۔ 

اسکرین گریب

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے بھارت کی جانب سے 123 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں انہوں نے 30 سنچریوں اور 31 نصف سنچریوں کی مدد سے 9230 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

علم میں رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز 20 جون سے ہیڈنگلے میں شروع ہو رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات