31.5 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعظم شہباز شریف نے شہداء پیکیج کا اعلان کر دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے شہداء پیکیج کا اعلان کر دیا


وزیر اعظم شہباز شریف : فوٹو فائل

وزیر اعظم شہباز شریف نے شہداء پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  بھارتی حملے میں متاثر گھروں اور مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ شہداء کے بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم یہ فرض پورا کریں گے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ معرکہ حق کے زخمیوں کے علاج کا تمام خرچ وفاقی حکومت اٹھائے گی۔ دفاع وطن کیلئے خدمات سر انجام دینے والوں کا اعتراف قومی سطح پر کیا جائے گا۔ دفاع پاکستان میں کسی بھی محاذ پر خدمات سر انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک مکمل تنخواہ اور الاؤنسز جاری رہیں گی۔ پاک افواج کے شہداء کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے ہر شہید کی ایک بیٹی کی شادی کیلئے 10 لاکھ روپے میرج گرانٹ دی جائے گی۔ پاک افواج کے زخمیوں کو 20 لاکھ سے 50 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہر سال 10 مئی کو یوم معرکۂ حق منایا جائے گا، جمعےکو افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے دن کےطور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات