(اویس کیانی)وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر کے معاملات پر تفصیلی مشاورت ہوئی، امریکہ نے سیز فائر کی کاوشوں اور کردار پر تفصیلی بات چیت کی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی ہے،نیٹلی بیکر نے وزیراعظم کو امریکی صدر کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا،
ذرائع کے مطابق سیز فائر سے متعلق دونوں ممالک کے اہم عہدیداروں کی آئندہ ہونے والی ملاقات پر بھی گفتگوکی،وزیراعظم نے امریکی ناظم الا امور کے پیغام اور ملاقات بارے صدر زرداری کو بھی آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے سیز فائر کے اعلان پراسحاق ڈار بھی کھل کر بول پڑے