42.4 C
Lahore
Tuesday, May 13, 2025
ہومتعلیم اور صحتملک بھرکےہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذچھٹیاں منسوخ

ملک بھرکےہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذچھٹیاں منسوخ



 (بابر شہزاد)وفاقی وزارتِ قومی صحت نے ملک بھر میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے تمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور انتظامی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے وفاق کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ صورتحال میں میری ترجیح عوام کی صحت کا تحفظ ہے،تمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور انتظامی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے تمام طبی عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے جنیوا اور قطر کے اپنے طے شدہ سرکاری دورے بھی منسوخ کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں:قیمتی دھاتوں، زیورات اور قیمتی پتھروں کی درآمد و برآمد معطل

مصطفیٰ کمال نے کہاکہ وفاقی ادارۂ صحت میں 24/7 ایمرجنسی کوئیک ریسپانس سینٹر قائم کر دیا گیا ہے، ایمرجنسی سینٹر جنگی حالات سے متعلق فوری ردعمل کیلئے فعال کر دیا گیاہے،تمام صوبائی و ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز سے براہِ راست رابطے کا نظام قائم کر دیا ہے،صوبائی صحت سیکرٹریز کو وزارتِ صحت سے مستقل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے،اس کے علاوہ 

تمام صوبوں کو ایمرجنسی پلان اپ ڈیٹ کرنے کا بھی پابند بنا دیا گیاہے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات