40.6 C
Lahore
Monday, May 12, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمردوں کے دانتوں سے اینٹ بنا نے والا تھائی ملازم

مردوں کے دانتوں سے اینٹ بنا نے والا تھائی ملازم



(24 نیوز)تھائی لینڈ میں طویل عرصے سے جنازے اور مردہ کی آخری رسومات کے انتظامات سنبھالنے والے ملازم نے انکشاف کیا کہ وہ برسوں سے مردے کی باقیات سے سونے کے دانت اکٹھا کر رہا ہے۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اس کارکن نے حال ہی میں ان سونے کے دانتوں کو پگھلا کر ایک 21.13 گرام سونے کی اینٹ میں بدل دیا جس کی قیمت 59,000 تھائی بھات (تقریباً 1,800 امریکی ڈالر) سے زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق کارکن، جو تھائی چینی خاندانوں کے زیر استعمال قبرستان میں ملازمت کرتا ہے، نے بتایا کہ وہ یہ کام مردے کے اہل خانہ سے اجازت لے کر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:” ایسا حوصلہ کہیں نہیں دیکھا “پاکستانی عوام کا دوران جنگ بے خوف رویہ ، امریکی یوٹیوبر حیران

کارکن نے دعویٰ کیا کہ مردے کی آخری رسومات کے بعد باقیات میں اکثر راکھ، ہڈیوں کے ٹکڑے اور کبھی کبھار سونے کے دانت بھی ملتے ہیں۔

 یہ واقعہ 25 اپریل کو اس وقت سامنے آیا جب تھائی لینڈ کے شہر سرابوری میں واقع ایک سونے کی دکان کے مالک کی طرف سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی، ویڈیو میں مالک کو ایک ایکس رے اسکینر استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے تاکہ کارکن دھات کے ہر ٹکڑے کو جانچ سکیں۔

رپورٹ کے مطابق دکاندار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے ویڈیو میں بتایا کہ ٹیسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ سونا بالکل اصلی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس واقعے پر حیرت کا اظہار کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات