(ویب ڈیسک)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتے کے دوران ملاجلا رحجان رہا۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق 8مئی کوختم ہونیوالے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1417روپے تھی جوگذشتہ سے پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.47فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1423روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اس کے برعکس 8مئی کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1424روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.34فیصد زیادہ ہے،اس وقت جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1420روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:مذاکرات کے بعد امریکا اور چین ٹیرف 90 دن کیلیے معطل کرنے پر رضامند
اعدادوشمارکے مطابق 8مئی کوختم ہونے والے ہفتے میں اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1402روپے، راولپنڈی میں1386روپے، گوجرانوالہ میں1450روپے، سیالکوٹ میں1420،لاہورمیں1461روپے ،فیصل آبادمیں1400روپے، سرگودھامیں1400روپے، ملتان میں1429روپے، بہاولپورمیں1450، پشاورمیں1416روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1370روپے ریکارڈکی گئی۔
کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1339روپے،حیدرآبادمیں1398روپے،سکھرمیں1500روپے، لاڑکانہ میں 1416روپے،کوئٹہ میں 1450اورخضدارمیں 1443روپے ریکارڈ کی گئی۔